جیکب آباد،ٹھل کے ایک اہم سیاسی خاندان کاسیاسی جانشین پی ٹی آئی میں شامل ،پی ٹی آئی کا ضلع جیکب آبادمیں پینل مکمل

جمعرات مئی 20:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ٹھل کے ایک اہم سیاسی خاندان کاسیاسی جانشین پی ٹی آئی میں شامل پی ٹی آئی کا ضلع جیکب آبادمیں پینل مکمل تفصیلات کے مطابق ٹھل کے ایک اہم سیاسی خاندان سابق رکن قومی اسمبلی میردریاخان کھوسہ مرحوم اوران کے بیٹے سابق رکن صوبائی اسمبلی میرحسن خان کھوسہ مرحوم (دین پور)کاسیاسی جانشین میرطاہر خان کھوسہ نے اپنے ساتھیوں اوربرادری سمیت بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کااعلان کیاہے ان کا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد ضلع جیکب آبادکی ایک قومی اورتین صوبائی اسمبلی کی نشستوںکے لیے پی ٹی آئی کا پینل مکمل ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق جیکب آباد کی قومی اسمبلی کی نشست پر سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو،،،صوبائی اسمبلی گڑھی خیروکی نشست پر سابق رکن صوبائی اسمبلی سردارمقیم خان کھوسہ کا سیاسی جانشین سردارسخی عبدالرزاق خان کھوسہ ،،صوبائی اسمبلی جیکب آبادکی نشست پر اسلم ابڑو، صوبائی اسمبلی ٹھل کی نشست پر میر طاہر خان کھوسہ امیدوارہوں گے پی ٹی آئی کا یہ پینل پاکستان پیپلزپارٹی کے پینل سے مقابلہ کرے گا پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ابھی تک اپنے پینل کا واضح اعلان نہیں کیاجاسکاہے اس سلسلے میں معلوم ہواہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جیکب آبادمیں اپنا پینل جوڑنے کے لیے صلاح مشوروں میں مصروف ہیں اورچند روزمیں اپنے پینل کااعلان کرے گی