وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائیاں ، 10ملزمان گرفتار

مسروقہ مو ٹر سائیکل ، موبا ئل فون ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد، مقدما ت درج

جمعرات مئی 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، موبا ئل فون ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 69 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میںلا ئی گئی،ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت بر ئو ے کا رلا ئیں اور جر ائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہر یو ں کی ہر ممکن مدد کر یں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلا م آباد نجیب الر حمان بگو ی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ،ان احکامات روشنی میںاسلام آباد پولیس نے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا،،تھانہ کو رال پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان نعمان ، شرجیل اور یا سر سے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور مو با ئل فون بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے چوری میں ملوث ملزم ابو سفیا ن کو گرفتار کرکے اس سے ما لمسروقہ بر آمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس نے بغیر اجا زت پٹر ول و ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم فرخ حیدر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیاگیا، سی آئی اے پولیس نے دو ملزمان امیر زمان اور بلا ل خا ن سے دو عدد پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم محمداسما عیل سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم غلا م مر تضی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 69 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے