راولپنڈی،پنجاب ہائی وے پٹرول کا تیسرا فیلڈ کرافٹ کورس ’’پی سی ‘‘ اختتام پذیر

پنجاب ہائی پٹرول راولپنڈی ریجن کے 44جوانوں نے شرکت کی 21روزہ کورس میں جوانوں کو ریفریشر کورسز کروائے گئے

جمعرات 31 مئی 2018 20:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اسرار احمد خان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول کا تیسرا فیلڈ کرافٹ کورس ’’پی سی ‘‘ اختتام پذیر ہوگیا جس میں پنجاب ہائی پٹرول راولپنڈی ریجن کے 44جوانوں نے شرکت کی 21روزہ کورس میں جوانوں کو ریفریشر کورسز کروائے گئے جس میں اینٹی رائڈ، ایمبش، انیٹی ایمبش، ناکہ بندی کے طریقے ،دورانِ ناکہ بندی حفاظتی تدابیر و ضروری اقدامات ،فیلڈ ٹیکٹس اور جسمانی فٹنس کے حوالے سے کورسز بھی شارٹ کورس کا حصہ تھے گزشتہ روز تیسرے فیلڈ کرافٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ کے موقع پر ڈی ایس پی پی ایچ پی راولپنڈی چوہدری افتخار نے ایس ایس پی اسراراحمد خان کی خصوصی ہدایت پرشرکت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کورسز کے اہتمام سے جوانوں کی جسمانی ومحکمانہ صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور فورس کا مورال بھی بلند ہو گا جبکہ ان کورسز کی وجہ سے ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کے دوران ڈیوٹی مدد ملے گی اس طرح کے کورسز مستقبل میں جاری رہنے چاہئیں۔