راولپنڈی،سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی نرقرار رکھنے کیلئے غلط پارکنگ پر سیکڑوں گاڑیوں پر جرمانے عائد

آپریشن میں4ہزار600سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو لفٹرز کے ذریعے لفٹ کرکے جرمانہ عائد کیئے

جمعرات مئی 20:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو ٹریفک سہولیات کے پیش نظر شاہرائوں پر غلط پارکنگ ، ڈبل پارکنگ اور نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف آپریشن میں4ہزار600سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو لفٹرز کے ذریعے لفٹ کرکے جرمانہ عائد کیا راولپنڈی کی مین شاہرائوں پر رمضان المبارک کے دوران غلط پارکنگ کے خاتمے کے لئے سپیشل سکواڈ، موبائل سکواڈ ، لفٹرز اور خصوصی ٹیمیں غلط پارکنگ کے خلاف بھر پور طریقے سے قانونی کاروائی کر رہی ہیں اس کے علاوہ شہریوں کو پارکنگ قوانین اور دیگر قوانین سے متعلق بریفنگ دینے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط پارکنگ سے گریز کریں سٹی تریفک پولیس کے ترجمان واجد ستی کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہر کی مین شاہرائوں مری روڈ ، ایئر پورٹ روڈ ، اڈیالہ روڈ ، مال روڈ، کینٹ صدر، بنک روڈ، پشاور روڈ ، جوڈیشل کمپلیکس، راجہ بازار ، کمرشل مارکیٹ، صادق آباد ، اندرونِ شہر مارکیٹوں اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے غلط پارکنگ ، ڈبل پارکنگ اور نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھا ہوا ہے سی ٹی اوکا حکم ہے کہ شہر میں کسی کو بھی غلط پارکنگ ، ڈبل پارکنگ اور نو پارکنگ ایریا میں گاڑی یا موٹر سائیکل پارک نہیں کرنے دی جائے گی لہٰذا شہری خود ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ا س حوالے سے ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل کریں ۔