شاہ رخ خان کی کزن اور نیشنل پارٹی کی رہنما نور جہاں کا پشاور سے امکان

عوامی نیشنل پارٹی نورجہاں کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑوانے پر بھی غور کر رہی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 31 مئی 2018 19:49

شاہ رخ خان کی کزن اور نیشنل پارٹی کی رہنما نور جہاں کا پشاور سے امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 31مئی 2018ء ) :شاہ رخ خان کی کزن اور نیشنل پارٹی کی رہنما نور جہاں کا پشاور سے امکان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نورجہاں کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑوانے پر بھی غور کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ خان کے اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور سے تھا ۔ان کے دادا میر جان محمد 1895ء میں کشمیر سے پشاور ہجرت کرکے آئے تھے جبکہ شاہ رخ خان کے والد تاج محمد پڑھائی اور روزگار کے سلسلے میں پشاور سے دہلی چلے گئے اور وہیں کے ہو کر رہ گئے۔

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی مگر انہیں پاکستان میں اپنے آبائی پس منظر سے جذباتی وابستگی ہے۔ وہ کم عمری میں 2 مرتبہ پشاور آچکے ہیں بلکہ لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں کی سیاحت بھی کرچکے ہیں، اب ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک بار ضرور اپنا آبائی شہر دکھائیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں انکے سگے چچا غلام محمد گاما کی صاحبزادی نور جہاں آج بھی پشاور میں مقیم ہیں۔

دونوں بچپن سے ایک دوسرے سے ملتے رہے ہیں۔ دونوں کی پیشہ ورانہ زندگی شروع ہوئی تو بھی رابطہ نہ ٹوٹا۔ 2 مرتبہ نورجہاں انڈیا گئیں تو شاہ رخ خان ان کے میزبان بنے۔نورجہاں اور انکے بڑوں کی سیاسی وابستگی باچا خان سے تھی اور اسی سلسلے کو آگے لے کر چل رہی ہیں نورجہاں جو آج بھی پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رہائش پذیر ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی کی سرکردہ کارکن ہیں ۔شاہ رخ خان کی کزن اور نیشنل پارٹی کی رہنما نور جہاں کا پشاور سے امکان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نورجہاں کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑوانے پر بھی غور کر رہی ہے۔تاہم اس حوالے سے وہ کس حلقے اور کس کے خلاف الیکشن لڑیں گی اسکا فیصلہ تاحال ہونا ابھی باقی ہے۔