Live Updates

شبنم زیادتی کیس میں ملوث فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

فاروق بندیال کا تعلق این اے 39 خوشاب سے ہے، بدنام زمانہ شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک تھے

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مئی 2018 19:58

شبنم زیادتی کیس میں ملوث فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) شبنم زیادتی کیس میں ملوث فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں جہاں بڑے بڑے سیاسی ناموں کی شمولیت جاری ہے، وہیں ایک بدنام زمانہ سیاست دان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شبنم زیادتی کیس میں ملوث فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

فاروق بندیال کا تعلق این اے 39 خوشاب سے ہے۔ فاروق بندیال ایک زمیندار ہیں جو شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک تھے۔ اداکارہ شبنم کیساتھ ہونے والی زیادتی کیس کے بعد عدالت نے 5 مرکزی ملزمان کو سزائے موت دی تھی۔ تاہم بعد ازاں اداکارہ شبنم نے دباو کے باعث ملزمان کو معاف کر دیا تھا اور پھر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اب اس کیس کے مرکزی ملزم فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس سے قبل فاروق بندیال مسلم لیگ ن کا حصہ تھے۔ فاروق بندیال نے جمعرات کے روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فاروق بندیال کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ کارکنوں کی جانب سے فاروق بندیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ جبکہ عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ فوری فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال باہر کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات