Live Updates

اوکاڑہ: شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلئے داخلی وخارجی راستوں پرپولیس کو ہائی الرٹ کیا جائیگا، ڈی پی او

جمعرات 31 مئی 2018 20:49

اوکاڑہ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کیلئے پولیس کو ہائی الرٹ کیا جائیگا تاکہ مشتبہ اشخاص اور شرپسند عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات کے دوران کیا، ڈی پی او نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے سخت موسم کے باجود اوکاڑہ پولیس کے افسران وجوان ایماندار ی او ر خلوص نیت سے ڈیو ٹی سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ اب بازاروں اور مارکیٹوں میں لو گوں کا عید کی خرید و فروخت کیلئے زیاد ہ سے زیادہ آ نا جانا ہو جائیگا اس لئے بازاروں ، مارکٹیوں او ر شاپنگ پلازوں کی سکیورٹی پر زیادہ توجہ دی جائیگی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائیگی، اس سلسلہ میں تمام بازاروں کی سی سی ٹی وی کیمروںسے استفاد کیا جائیگا ،اس موقعہ پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کاپہلا عشرہ الحمداللہ خیر و عافیت سے گزر گیا ہے، اوکاڑہ پولیس جانفشانی اور ایمانداری کے ساتھ شدید گرمی میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات