اضلاع کے اندر مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کا انتظامی و پولیس افسران خود دورہ کریں، کمشنر

جمعرات 31 مئی 2018 20:49

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر انتظامی و حفاظتی اقدامات بہترین حکمت عملی کی بنیاد پر اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے ایس او پی ز کو قائم رکھا جائے اور جن مقامات پر بہتری کی نشاندہی ہوئی ہے ان کو ہر صورت منصوبہ بندی کا حصہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے اندر مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کا انتظامی و پولیس افسران خود دورہ کریں جبکہ سرچ اینڈ سویپ آپریشن 20 رمضان المبارک کی شام سے شروع کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری مجالس اور جلوسوں کے آرگنائزر سے اپیل ہے کہ وہ بھی مجالس اور جلوسوں کا اختتام کے لیے مقرر کردہ وقت کی پابندی کریں۔کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے انتظامات کے لیے منعقدہ اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی محکموں سمیت تمام اضلاع کے متعلقہ افسران و لائسنس ہولڈرز اور آئمہ کرام نے شرکت کی۔