وزیراعلی شہبازشریف نے گردے کی کامیاب پیوند کاری کے دونوں مریضوں وقار اور محمد کلیم کی عیادت کی

وزیراعلی نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اورانہیں گردے کی کامیاب پیوند کاری پر مبارکباددی اللہ تعالی کے بعد یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ہواہے اوریہ ہسپتال پاکستان کا بہترین ہسپتال ہے‘اہلیہ محمد کلیم آپ کا یہ ہسپتال عام آدمی کو مکمل فری علاج معالجہ فراہم کررہاہے،اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر دے گا‘بہن وقار احمد

جمعرات مئی 20:51

وزیراعلی شہبازشریف نے گردے کی کامیاب پیوند کاری کے دونوں مریضوں وقار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا-وزیراعلی نے گردے کی کامیاب پیوند کاری کے دونوں مریضوں وقار احمد اور محمد کلیم کی عیادت کی- وزیراعلی نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اورانہیں گردے کی کامیاب پیوند کاری پر مبارکباد دی -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ اللہ تعالی کا بے پایاں فضل وکرم اورڈاکٹروں کے باعث آپ کا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ ہواہی-وزیراعلی نے سرجنز،ڈاکٹرز، نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا- وزیراعلی نے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کے مریض محمد کلیم کی اہلیہ اور بھائی سے ملاقات کی -محمد کلیم کی اہلیہ نے محمد شہبازشریف کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کے بعد یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ہواہے اوریہ ہسپتال پاکستان کا بہترین ہسپتال ہے -اس ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کا رویہ بہت اچھا ہے -ہمارا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہواہی-میری ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اورمیں اپنے شوہر کے علاج کے لئے بہت پریشان تھی-یہ ہسپتال بنا کر آپ نے ہمارے جیسے عام آدمی پر بڑااحسان کیاہے اورہم سب آپ کے لئے دعا گو ہیں-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ہسپتال میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی -وزیراعلی نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے پہلے مریض وقاراحمدکو گردہ دینے والی ا ن کی بہن کی بھی عیادت کی -وقار احمد کی بہن نے وزیراعلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا یہ ہسپتال عام آدمی کو مکمل فری علاج معالجہ فراہم کر رہا ہی- اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر دے گا- انہوںنے کہاکہ میری خواہش ہے کہ ایسے ہسپتال پاکستان کے ہر شہر میں ہوں - وقاراحمد کی بہن نے محمد شہبازشریف کو صحت اور درازی عمر کے لئے بہت سی دعائیں دیں -