محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس پنجاب میں 17افسران کی ترقیوں ،تعیناتیوں کے احکامات جاری

جمعرات 31 مئی 2018 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس پنجاب میں 17افسران کی ترقیوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق مبشر علی باجوہ کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن میانوالی تعینات ، محمد خالد حفیظ کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیکر ڈپٹی ڈائریکٹر ll، ڈائریکٹر برجیز پنجاب پلانگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے عہدے پر کام کام جاری رکھنے کی ہدایت ،گریڈ 18کے مراد حسین شاہ کو ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن نمبر 2فیصل آباد سے ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر ترقی دیکر موجودہ عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت ،گریڈ 18کے افسر محمد عثمان قیوم کو ڈپٹی ڈائریکٹر سے ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر ترقی دیکر موجودہ عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت ، محمد کاشف شکور کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن شیخوپورہ کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت ، محمد حسنین مسلم زیدی کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ریگولر ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ایم اینڈ آر ڈویژن بہاولپور کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت ، نعمان اشرف کو گریڈ 17سے 18میں ریگولر ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن لودھراں کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت ، توصیف الرحمن راٹھور کو گریڈ 17سے گریڈ 18 میں ریگولر ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری (ہائی ویز lll) سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت ، عامر عباس کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ریگولر ترقی دیکر چیف انجینئر پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ (سائوتھ زون ) لاہور کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت ، غلام نبی کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ریگولر ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن مظفر گڑھ میں کام جاری رکھنے کی ہدایت ، نصر اللہ مسعود کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ریگولر ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن خوشاب کام جاری رکھنے کی ہدایت ، عابد علی کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن قصور کام جاری رکھنے کی ہدایت ، محمد نوید کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن حافظ آباد کام جاری رکھنے کی ہدایت ، فرخ ممتاز کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز بہاولپور کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت ، محمد حسیب خان کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ریگولر ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر تھرڈ بلڈنگز ڈویژن لاہور کام جاری رکھنے کی ہدایت ، اعجاز احمد کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ریگولر ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن نمبر 2بہاولپور کام جاری رکھنے کی ہدایت اور عبدالقادر عرف محمد صدیق کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ریگولر ترقی دیکر ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز ڈویژن اوکاڑہ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :