وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کشمالہ طارق اور سی آر ایس ایس کے ما بین مفاہمت کی یاداشت کے معاہدے پر دستخط

جمعرات 31 مئی 2018 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) سی آر ایس ایس اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے مابین خواتین کی ہراسیت کے خلاف مل کر کام کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ،اس تقریب کا انعقاد اسلام آباد کلب میں31 مئی 2018 کو ہوا۔ اس موقع پر کشمالہ طارق وفاقی محتسب برائے ہراسیت نے کہا کہ سی آر ایس ایس اور وفاقی محتسب کی مشترکہ کوششوں سے عوام الناس کو فائدہ پہنچے گا اور صنفی مساوات ، امتیازی سلوک، برابری کی بنیاد پر مواقع اور انصاف کی فراہمی پر کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کے اختتام پر محترمہ کشمالہ طارق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد ہراسیت قانون مارچ2010 میں نافذ کیا گیا جس کے تحت کام کی جگہ اور عوامی مراکز میں خواتین کو ہراساں کرنے کو جرم قرار دیا گیا ۔اس قانون کے بنیادی مقاصد میں کام کی جگہ پر لوگوں کوہراسیت سے پاک اور برابری کی بنیاد پر ماحول فراہم کرنا شامل ہیں۔ اس قانون کے تحت دی جانے والی سزائوں میں کم سے کم تین سال کی قید ، ملامت کرنا ، ترقی روکنا ، جبری رٹیائرمنٹ اور نوکری سے برخاستگی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :