Live Updates

اولپنڈی ، عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میدان عمل میں نکلا ہوں ،صاحبزادہ عمر فاروق گل

پی پی 18 کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا بار بار پارٹیاں بدلنے کی روایتی سیاست کا قائل نہیں ہوں ،پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوار پی پی 18

جمعرات 31 مئی 2018 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ،متوقع امیدوار پی پی 18صاحبزادہ عمر فاروق گل نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میدان عمل میں نکلا ہوں ، پی پی 18 کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا بار بار پارٹیاں بدلنے کی روایتی سیاست کا قائل نہیں ہوں ،گزشتہ ایک سال سے زائد وقت سے تحریک انصاف شمالی پنجاب میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہوں ، حلقے کی عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اور اگر پارٹی نے اعتماد کیا تو واضح کامیابی حاصل کروں گا تعلم یافتہ اور نوجوان قیادت ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے حلقے کی متعدد سرکردہ شخصیات ، بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد کی حمایت پر انکا شکرگزار ہوں عہدوں اور اسمبلی نشست کا لالچ نہیں ہے ، عوامی فلاح و بہبود اور خدمت خلق کے لئے میدان عمل میں نکلا ہوں ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ عمر فاروق گل نے پی پی 18کی مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ عمر فاروق گل نے کہا کہ عمران خان کو آئندہ وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا تحریک انصاف کا 100دن کا ایجنڈا پوری قوم کی آواز ہے نا اہل لیگ کے پاس تنقید کے علاوہ کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے تحریک انصاف کے پاس مکمل منشور اور ایجنڈا ہے جس پر کامیابی کے بعد مکمل عمل کیا جائے گا پی پی 18کے الیکشن کے لئے تیاری مکمل ہے اور اگر پارٹی نے اعتماد کیا تو یقینی کامیابی ہوگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات