امتحانی نظام میںسوالیہ پیپرز ، پریٹکلز سسٹم اور مارکینگ کے حوالے سے اصلاحات لا رہے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ

نقل کی روک تھام کے لئے تمام وسائل استعمال کئے تاکہ اس طرح کے ناسور سے معاشرے اور نوجوانوں کی جان چھڑائی جا سکے،چیئر مین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن

جمعرات 31 مئی 2018 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ امتحانی نظام میں اصلاحات کر کے جدت لائی جا رہی ہے جس میں سوالیہ پیپرز ، پریٹکلز سسٹم اور مارکینگ کے حوالے سے اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ امتحانات میں مزید شفافیت لا کر نقل کی روک تھام کو یقینی بنا کر کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کر سکے ہم نے بہت سے معالات کو بہتری کی جانب لے کر گئے ہیں اور بورڈ کے عملے نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 1 ماہ 27 دن کی ریکارڈ مدت میں ملک بھر میں سب سے پہلے نتائج کا اعلان کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو میٹر ک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن شوکت علی سر پرہ کنٹرولر بلوچستان بورڈ سید عباد اللہ شاہ غرشین سمیت دیگر افسران اور بورڈ کا عملہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ نتائج کے مطابق میڑک کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں اس بار بھی ماسوائے ایک پوزیشن کے تمام پوزیش ریزیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء نے حاصل کی ہے جس کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے ادارے پر زیادہ اخراجات اور توجہ مرکوز رکھنا ہے انہوں نے بتایا کہ امتحانات میں 63105 امید ورا شریک ہوے جن میں سے 58627 کامیاب قرار پائے ہیں امتحانی نظام میں اصلاحات کرکے جدت لائی جارہی ہے اس حوالے سے پیپروں کی چیکنگ، مارکینگ کے علاوہ سوالیہ پیپرز کی تیاری اور پریکٹیکل امتحانات کے حوالے سے اصلاحات کر رہے ہیں تاکہ ان معاملات کو مزید جدید دور کے مطابق بہتر کیا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے نقل کی روک تھام کے لئے تمام وسائل استعمال کئے تاکہ اس طرح کے ناسور سے معاشرے اور نوجوانوں کی جان چھڑائی جا سکے اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے ہم نے مارکینگ کے سسٹم کو بہتر بنا کر نوجوانوں کو نمبر دیئے ہیں جس کی وجہ سے آج بلوچستان بورڈ کے پوزیشن ہولڈر پاکستان کے کسی بھی علاقے کے بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طالب علم کے برابر نمبر حاصل کر تا ہے گزشتہ برس ایف ایس سی میں پوزیشن حاصل کرنے والے بلوچستان کے نوجوان نے ایچ ای سی کے انٹری ٹیسٹ میں 100 فیصد نمبر حاصل کر کے بلوچستان کا نام روشن کیا ہے اور ہم نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے انعام دیا ہے اس موقع پر کنٹرولر بورڈ عبیداللہ غرشین نے بتایا کہ صوبے بھر میں پہلی پوزیشن بی آر سی کالج لورالائی کے مولاداد نے 1035 نمبر لیکر حاصل کی دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز کالج کی مریم فاطمہ نے 1028 نمبر لیکر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن بھی بی آر سی کالج کے اجمل خان اور عطااللہ نے 1024 نمبر لیکر حاصل کی ہے طلبا کی حوصلہ افرائی کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ روپے کے انعامات بھی دیئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 1 ماہ27 دن کی ریکارڈ مدت میں ملک بھر میں سب سے پہلے بلوچستان بوررڈ نے نتائج مرتب کئے ہیں پہلی بیس پوزیشن لینے والوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیڈی سنڈیمن گورنمنٹ گرلز سکول ایری گیشن کالونی کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کیڈ ٹ کالج پشین کے طلبا وطالبات شامل ہیں۔