کوئٹہ،بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کی جانب سے امتحانات میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طلباء وطالبات میں نقد انعامات تقسیم

جمعرات 31 مئی 2018 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کی جانب سے امتحانات میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طلباء وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑاور سیکرٹری بورڈ شوکت علی سر پرہ نے بورڈ کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان مولا داد کو نقد ڈیڑھ لاکھ روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی مریم فاطمہ کو ایک لاکھ پچیس ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاسل کرنیوالے اجمل خان اور عطاء اللہ کو ایک لاکھ روپے انعام دیا چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ نے گزشتہ کچھ عرصے سے پوزیشن حاصل کرنے والوں نقد انعام دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :