کوئٹہ میں نامعلوم نے جناح روڈ پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

جمعرات 31 مئی 2018 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی دوپہر کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کوقتل کر دیا اور فرار ہوگئے فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کرسول ہسپتال پہنچادیا نعش کی شناخت امجد علی سکنہ طوغی روڈ کے نام سے کی گئی نعش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔