نیشنل پریس کلب بھاگ کا ہنگامی اجلاس

سینئرصحافی عمران سمالانی کو ڈی سی کچھی کی جانب سے اور لیویز انتظامیہ مچھ کی جانب سے ناجائز جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 31 مئی 2018 20:58

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) نیشنل پریس کلب بھاگ کا اجلاس زیر صدارت عبدالرحمن بنگلزئی منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل پریس کلب بھاگ کے تمام عہدیداران اورممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کیاجلاس میں پریس کلب شہید خلیل سمالانی مچھ کے جنرل سیکرٹری سینئرصحافی عمران سمالانی کو ڈی سی کچھی کی جانب سے اور لیویز انتظامیہ مچھ کی جانب سے ناجائز جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی صحافی کو ازیت دے کر خلاف قانون ڈی سی کچھی اور تحصیلدار مچھ نے بزور طاقت صحافی کو سچ لکھنے اور سچ کی آواز بلند کرنے پر روکنا آزادی صحافت پر قدغن ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کچھی اور لیویز انتظامیہ مچھ اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے صحافی کیخلاف کاروائی کی ہے حالانکہ حقیقت پر مبنی خبر چلا کر عوام اور اپنے علاقے کی بھرپور نمائندگی کی ہے جو خبر صحافی نے چلایا ہے وہ عوام کے اجتماعی مفادات کا خبر ہے ڈی سی کچھی کے ایسے اقدامات سے صحافی نہ تو مرعوب ہونگے اور نہ ہی صحافیوں کو اپنے شعبے سے حق وسچ لکھنے سے روکا جاسکے گا انہوں نے کہاکہ عرصہ دراز سے نا جائز طور پر صحافیوںکو حراساں کیاجارہاہے حالانکہ صحافی غیر جانبدار ہوکر ہمیشہ اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کرتے ہیں لیکن آفیسران کو اگر حقیقی معنوں میں آئینہ دیکھا یا جائے تو وہ برا مان جاتے ہیں صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی بجائے صحافیوں کیخلاف ناجائز ،من گھڑت ،جھوٹے مقدمات درج کرکے پروپگینڈہ کیاجاتا ہے ناجائز اور غیر قانونی طور پر درج مقدمات سے صحافی ڈرنے والے نہیں ہیں غیر قانونی طور پر صحافیوں کو حراساں کرکے انھیں ذہنی ازیت سمیت مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہاہے جو حقیقی صحافی ہیں جو اپنے کام سے مخلص ہوکر اپنے علاقوں کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں لیکن ایسے صحافیوں کو تنگ کیاجاتاہے جھوٹے مقدمات درج کرکے صحافیوں کیخلاف پروپگینڈہ کیاجاتاہے لیکن ہم اس کی قسم بھی صورت میں اجازت نہیں دینگے کہ صحافیوں پر ناجائز غیر قانونی اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے صحافیوں زیر کرنا کسی بھی صورت درست نہیں انہوں نے کہاکہ مچھ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی عمران سمالانی پر غیر قانونی،ناجائز ایف آئی آر درج کرنے اور انھیں لاک اپ میں بند کرکے ازیت دینا کسی بھی طرح ناقابل برداشت ہے نیشنل پریس کلب بھاگ کے صحافی مچھ پریس کلب کے صحافیو ں کے ساتھ ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ صحافی عمران سمالانی پر جھوٹی ایف آئی آر ختم کرکے واقعہ کی تحقیقات کی جائے بصورت دیگر صحافی اپنی احتجاج کے دائرہ کو مزید وسیعی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :