راولپنڈی ،شہر میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش ہے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پریشان کن ہے، ناصر مرزا

ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے،سٹریٹ کرائم میں تیزی آگئی ہے ،تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے وارداتوں کا سدباب ضروری ہے ،قا ئم مقام صدر اولپنڈی چیمبر آف کامرس

جمعرات 31 مئی 2018 21:03

راولپنڈی ،شہر میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش ہے امن و امان کی بگڑتی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش ہے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پریشان کن ہے ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے چیمبر میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں تیزی آگئی ہے انہوں نے آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امن ہو گا تو تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس دیتے ہیں اور مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور نجی گارڈز بھی رکھے ہوتے ہیں منی چینجرز کو مکمل سکیورٹی اور تحفظ دیا جائے پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے قا ئم مقام صدر ناصر مرزا ے گزشتہ روز ڈاکٹر نوشاد خالد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس پر زور دیا کہ وہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔

(جاری ہے)

شہر کے داخلی اور بیرونی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور گشت بڑھایا جائے۔