راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے جو میگا پراجیکٹ دیئے، راجہ حنیف ایڈووکیٹ

اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو اپنا اشعار بنایا ہے،رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات مئی 21:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے جو میگا پراجیکٹ دیئے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو اپنا اشعار بنایا ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں دوبارہ منتخب کر کے خدمت کا موقع دیا تو راولپنڈی شہر کو مزید بہتر کرنے اور رول ماڈل بنانے کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار امپرومنٹ راستہ فوڈ اسٹریٹ ، ڈبل روڈ راولپنڈی کے افتتاح کے موقع پرکیا پرسنل سیکرٹری ٹو پی ایم حافظ عثمان، چیئرمین یوسی 71 عطاء اللہ ستی، اونر سیور فوڈ شیخ نعیم، راجہ حفیظ ،ڈی او سپورٹس وحید بابر،،مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران و کارکنوں کے علاوہ دکانداروں اور عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی راجہ حنیف ایم پی اے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عام انسان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ وسائل مہیاکئے انہوں نے کہا کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذا کی فراہمی اور چیک بیلنس کا نظام بہتر بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قیام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ معیار ی اور لذیز کھانوں کے لئے اپنی مثال آپ ہے ۔