تین افسران کے تقرر وتعیناتی کے احکامات جاری

جمعرات 31 مئی 2018 21:03

ملتان۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) اتھارٹی نے تین افسران کے تقرر وتعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔تعیناتی کے منتظر ایڈیشنل سپریٹنڈنگ انجینئر سید جوادمنصور کو پاورکنٹرول سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ رمضان المبارک کے دوران شام سات بجے سے تین بجے صبح تک لوڈمینجمنٹ کی صورتحال کی مانیٹرنگ کریں گے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو آپریشن سرکل رحیم یار خان رحیم بخش سیال کو سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل رحیم یار خان کی اور ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو سرکل رحیم یار خان محمد عاصم رشید کو ایگزیکٹو انجینئر خانپور ڈویژن کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔