میپکونے 7ملازمین کو ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے

جمعرات مئی 21:03

ملتان۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی((میپکو) اتھارٹی نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے 7ملازمین کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹری بیوشن ونگ کے لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ کو پروموشن بورڈ کی منظوری سے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ان لائن سپریٹنڈنٹس میں محمد شفیق ( سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن صادق آباد)، محمدانور ( بہاولپور)، محمد افضل(نیوملتان سب ڈویژن ملتان )، محمد نازک ( سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن بہاولپور)اورمحمد خالد ملک (بغدادالجدید سب ڈویژن بہاولپور) شامل ہیں جبکہ2 گریجوایٹ جونیئر کلرکوں کو اکائونٹس اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔

عبدالرحیم اور فیض رسول کو ترقی دے کر ان کی خدمات فنانس ڈائریکٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے سپرد کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :