عام انتخابات میں ضلع ساہیوال کے 14لاکھ 70ہزار 330ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

جمعرات 31 مئی 2018 21:05

ساہیوال۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) عام انتخابات میں ضلع ساہیوال کے 14لاکھ 70ہزار 330ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 8لاکھ 22ہزار 537مرد ووٹرز اور 6لاکھ 47ہزار 793خواتین ووٹرز شامل ہیںجن کیلئے 1290پولنگ سٹیشنز اور 3242پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر رانا عبدالغفار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہی ۔

انہو ںنے کہا کہ ضلع ساہیوال میں قومی اسمبلی کی 3اور صوبائی اسمبلی کی 7نشستوں پر ایک ہی دن انتخابات کرانے کے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں جبکہ پولنگ سکیم کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔انہو ںنے مزید بتایا کہ انتخابات کے دوران عوام کی سہولت کے لئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور اب پورے ضلع میں 1290مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں 373مرد وں ،335خواتین اور 582مشترکہ پولنگ سٹیشن ہونگے اور ہر پولنگ سٹیشن کا درمیانی فاصلہ 2کلومیٹر سے زائد نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ان پولنگ سٹیشن میں 3242پولنگ بوتھ قائم ہونگے جن میں 1801بوتھ مردوں کے لئے اور 1441بوتھ عورتوں کیلئے مختص ہونگے جہاں وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر رانا عبدالغفار نے مزید بتایا کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی انتخابی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی اور کاغذات نامزدگی وصول کرنے کیلئے فارم تمام متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھجوائے جاچکے ہیں ۔