مختلف وارداتوں میں نقدی ‘موبائل فون اور 2موٹرسائیکلیں چرالی گئیں

جمعرات 31 مئی 2018 21:05

ساہیوال۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘موبائل فون اور 2موٹرسائیکلیں لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات ویو ہوٹل کے قریب رات کے وقت ہوئی یہاں مظفر گڑھ کا رہائشی علی حمزہ اپنے دوستوںکے ہمراہ کھانا کھا کر شہر سے واپس کامسیٹ یونیورسٹی کے ہوسٹل میں موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ راستے میں 8نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون ونقدی کل مالیتی 96ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔

چوری کی وارداتوں محلہ تلیانوالہ میں نامعلوم ملزما ن نے علی احمد رضاکی موٹرسائیکل نمبری8627/SLK مالیتی 40ہزارروپے گھرکے سامنے سے اور نوازشریف پارک سے نامعلوم ملزمان نے محمد رضوان کی موٹرسائیکل8985/SLNمالیتی40ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔