مسلم لیگ(ن) عوامی فلاح وبہبود پریقین رکھتی ہے، عمران خالد بٹ

جمعرات 31 مئی 2018 21:06

گوجرانوالہ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ نے کہاہے کہ عوامی فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور و مرکز ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی فلاح وبہبود پریقین رکھتی ہے، ہردورمیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مخالفت پہلے سے زیادہ کی گئی ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کو اپنے ہر دور میں اپنی مضبوط اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک و قوم کو فروغ دیا جس بناپر پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کی ترجمان بن چکی ہے اور عوام کی دھڑکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے ساتھ دھڑکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میاںنوازشریف اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں پاکستانی عوام ان سے محبت کرتی ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن)2018ء کا الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی،عوام کے مسائل حل کرنا مسلم لیگ(ن) کے منشور میں شامل ہے۔قائد نوازشریف کی مثبت پالیسیوں سے توانائی بحران ختم ہوا،دہشت گردی کو کنٹرول کیاگیا،عوام کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے گئے،پاکستان کوسی پیک منصوبہ دیا اس منصوبے سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔