7سالہ بچہ آہنی جنگلہ گرنے سے جاں بحق

جمعرات 31 مئی 2018 21:06

گوجرانوالہ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) دوستوں کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلنے کے دوران کمسن بچہ آہنی جنگلہ اوپر گرنے کے باعث جاں بحق ہو گیا ، بچے کو آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ محلہ فیصل آباد کے رہائشی ساجد کا بیٹا حسنین گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اس دوران گلی میں پڑا ہوا آہنی جنگلہ اس کے اوپر گر گیا، جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے بچے کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، تاہم کمسن بچے کی نعش گھر پہنچنے پر ہنستے بستے گھر میں قیامت برپا ہو گئی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ، بعدازاں متوفی کو آہوں و سسکیوں میں مقامی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :