نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسن اتحاد امت کی علامت ہیںمحمد اکبر نقشبندی

جمعرات 31 مئی 2018 21:06

گوجرانوالہ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ نواسئہ رسول حضرت سیدنا امام حسن اتحاد امت کی علامت ہیں آپ نے اپنے نانا کے دین کی خاطر اور امت کو فساد سے بچانے کیلئے تاج وتخت قربان کر دیا آج مسلمانوں کو آپ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا حضرت سیدنا امام حسن نے جس سے صلح کی ہم اس سے جنگ نہیں کر سکتے اور حضرت سیدنا امام حسین نے جس سے جنگ کی ہم اس سے صلح نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

دونوں شہزادے حسن و حسین نوجوانان جنت کے سردار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت سیدنا امام حسن کی ولادت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت ڈویثرنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کی ، اس موقع پر مفتی غلام نبی جماعتی ، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی ، پیر سید برہان حیدر نقوی، علامہ محمد عمر صدیقی ، قاری غلام سرور حیدری اور دیگر نے خطاب کیا ۔