عمران خان نے فاروق بندیال کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا نوٹس لے لیا

عمران خان نے ان اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق ایک سزا یافتہ مجرم تحریک انصاف کا حصہ بنا ہے، تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،ترجمان تحریک انصاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 20:30

عمران خان نے فاروق بندیال کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا نوٹس ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-31 مئی 2018ء) ::پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فاروق بندیال کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا نوٹس لے لیا۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کی ہے کہ عمران خان نے ان اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق ایک سزا یافتہ مجرم تحریک انصاف کا حصہ بنا ہے، تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج شبنم زیادتی کیس میں ملوث فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ فاروق بندیال کا تعلق این اے 39 خوشاب سے ہے۔ فاروق بندیال ایک زمیندار ہیں جو شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک تھے۔ اداکارہ شبنم کیساتھ ہونے والی زیادتی کیس کے بعد عدالت نے 5 مرکزی ملزمان کو سزائے موت دی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں اداکارہ شبنم نے دباو کے باعث ملزمان کو معاف کر دیا تھا اور پھر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں۔

اب اس کیس کے مرکزی ملزم فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس سے قبل فاروق بندیال مسلم لیگ ن کا حصہ تھے۔ فاروق بندیال نے جمعرات کے روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فاروق بندیال کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اتنے وسیع پیمانے پر ردعمل آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فاروق بندیال کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کی ہے کہ عمران خان نے ان اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق ایک سزا یافتہ مجرم تحریک انصاف کا حصہ بنا ہے۔https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1002182461441368064 نعیم الحق پر مبنی ایک رکنی کمیٹی تین دنوں میں حقائق چئرمین کے سامنے رکھے گی، تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔