ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی کی زیرصدارت ضلعی آیوڈین ڈیفیشنسی ڈس آرڈرکمیٹی کا اجلاس

جمعرات 31 مئی 2018 21:06

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی کی زیرصدارت ضلعی آیوڈین ڈیفیشنسی ڈس آرڈرکمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرII،مختیارکارسٹی،ضلع صحت آفیسر،ا ے ڈی ایچ او،فوکل پرسن یونیورسل سالٹ آیوڈائیزیشن فیلڈآفیسر، صدرسالٹ ڈیلرزحیدرآباد،چیف فوڈ انسپیکٹراورغیرسرکاری تنظیم کے نمائندہ نے شرکت کی۔

شرکاء کو آیوڈین ملا نمک کی پیداوار اورفروخت پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ آیوڈین کی کھانے پینے کی اشیاء میں مجوزہ مقدارمیں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اوراس سلسلے میں عوام میں آگاہی فراہم کی جائے اورہوٹلوں اورکھانے پینے کی اشیاء فروخت والی جگہوں پر چینکنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں اوردیگرجگہوں پر کھانوں میں عام نمک استعمال ہونے کی شکایات ملتی ہیں لہذا عوام کے کھانے پینے کی ہرجگہ پر آیوڈین نمک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے کیونکہ آیوڈین ملا نمک انسانی جسم اوردماغ کے لیے انتہائی مفید ہے۔