الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں دس ہزار یتیم بچوں کی کفالت و تعلیم کا انتظام کررہی ہے، ڈائریکٹر آرفن پروگرام سندھ سید یونس

جمعرات 31 مئی 2018 21:06

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) یتیم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت آرفن پروگرام کے تحت حیدرآباد کے مقامی ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہو ئے الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر اور ڈائریکٹر آرفن پروگرام سندھ سید یونس نے بتایا کہ الخدمت ملک بھر میں دس ہزار یتیم بچوں کی کفالت و تعلیم کا انتظام کررہی ہے اور اہلِ خیر کے تعاون سے گوشہ عافیت مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم یتیم بچوں کو کسی کمی کا احساس دلائے بغیر دنیا کا کامیاب شہری بنانا چاہتے ہیں الخدمت آرفن پروگرام ملک کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ ہے جو عوام کے تعاون سے جاری ہے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر سیف الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا -

متعلقہ عنوان :