Live Updates

حکومتی مدت پوری ہونے پر قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے، عمران خان

پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں سے بھی بڑھ کر کیا ،ْ بیان

جمعرات 31 مئی 2018 21:16

حکومتی مدت پوری ہونے پر قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومتی مدت پوری ہونے پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اپنی 5 سال کی مدت پوری کرلی ہے ،ْقوم شکرانے کے نوافل ادا کرے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، اس حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں سے بھی بڑھ کر کیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 13 ہزار ارب سی27 ہزار ارب تک پہنچا دیا، سوچنے کی بات ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیاکس پرخرچ ہوا، اس ناہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پرشکراداکیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات