مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم پر 37رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق ،مریم نواز ،خواجہ محمد آصف ، سعد رفیق ،احسن اقبال ،پرویز ملک ،غلام دستگیر سمیت دیگر شامل

جمعرات 31 مئی 2018 21:16

مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم پر 37رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم پر 37رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ۔

(جاری ہے)

جس میں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق ،مریم نواز ، خواجہ محمد آصف ، خواجہ سعد رفیق ،احسن اقبال ،پرویز ملک ،غلام دستگیر ،چوہدری شیر علی ،حمزہ شہباز ، پرویز رشید ،رانا تنویر حسین ،چوہدری محمد برجیس طاہر ،سردار مہتاب احمد ،امیر مقام ،رحمت سلام خٹک ،شاہ محمد شاہ ،جنرل (ر) قادر بلوچ ،سردار ثناء اللہ زہری ،طارق فضل چوہدری ، چوہدری تنویر ،نزہت عامر صادق ،بیگم عشرت اشرف ، مشاہد اللہ خان ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،پیر صابر شاہ ،میاں جاوید لطیف ،سردار یعقوب ناصر ، بلیغ الرحمان ، چوہدری سعود مجید ، ملک ندیم کامران ، ارشد لغاری ،سائرہ افضل تارڑ ،سلیم ضیاء چوہدری اور تنویر الحسن شامل ہیں ۔

بورڈ آئندہ الیکشن کے حوالے سے ٹکٹوں کے فیصلے کرے گا ۔