منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے زیر اہتمام اجلاس،مختلف مذاہب کے رہنمائوں کی شرکت

حکومت پاکستان سردار چرن جیت سنگھ کے قتل کے پس پردہ محرکات کو سامنے لائے‘مطالبہ

جمعرات مئی 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنزکے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں احترام مذاہب،بین المذاہب رواداری اور امن عالم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے کی جبکہ مسیحی رہنما ڈاکٹر جیمز چنن، پاسٹر جوزف،ریورنڈ مرقس فدا،ہندو رہنماء ڈاکٹر منوہر چاند ،پنڈت بھگت لال،ارون کمار ،پنڈت امر ناتھ رندھاوا،سکھ رہنما سردار بشن سنگھ،سردار رمیشن سنگھ،سردار کلیان سنگھ،سردار صاحب سنگھ،سردار جنم سنگھ،ثناء اللہ خان،شہزاد رسول قادری،علامہ عثمان سیالوی سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجود رہنمائوں نے سکھ رہنما سردار چرن جیت سنگھ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار چرن جیت سنگھ سکھ برادری کے ممتاز رہنماء تھے۔تمام مذاہب کے رہنماء قتل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :