پاکستان کا پہلاووکیشنل ڈیری ٹریننگ فارم

جمعرات مئی 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے نیسلے کے رینالہ میں موجود سرسبز فارم کے متعلق اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ ڈیری ووکیشنل ٹریننگ فارم ہے جو پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام یعنی نوجوانوں کو تربیت دینے کے وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت ٹریننگ دیتا ہے ۔نیسلے کا سرسبز فارم 2005 ء سے مقامی ڈیری کسانوں کو تربیت دے رہا ہے اور اس طرح سے اب تک23,900 کسانوں کو تربیت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

NAVTCC کے ذریعہ اس کی شناخت نے اس کو مزید بہتر کیا ہے اور کسانوں کو وسیع تر تربیت کے مواقع تک رسائی فراہم کی۔اس پارٹنر شپ کے ذریعہ زرعی کاروباری افراد، جانوروں کے ماہرین، نوجوان پیشہ وروں، دودھ کے کسانوں اوروہ افراد جو اس کی تعلیم حاصل کررہے ہوں کو فارم اور مویشیوں کے انتظام کے بارے میں 3-6 ماہ پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔ تکنیکی تربیت 18 اور 36 سال کے درمیان عمر کے ہر فراد کے لئے کھلی ہے۔ خواتین کو درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اضافی کوششیں کی جائیں گی۔ڈیری فارمنگ میں سب سے بڑا چیلنج تربیت یافتہ فارم مینیجرز کی کمی ہے، اس شراکت داری کا مقصد اس ضرورت کو حل کرنا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :