جنسی ہراساں کی خبرشائع کرنے پرنشریاتی ادارہ معافی مانگے ،ْوکیل مورگن فری مین

جمعرات 31 مئی 2018 21:25

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) بولی وڈ کے معروف اداکار 80 سالہ مورگن فری مین کے وکیل نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے مؤکل کے خلاف خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی جھوٹی خبر شائع کرنے پر معزرت کرے۔خیال رہے کہ رواں ماہ 24 مئی کو سی این این نے اپنی رپورٹ میں 8 خواتین کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہیں 80 سالہ مورگن فری مین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں جن 8 خواتین کا ذکر کیا تھا، اس میں ایک اسی ادارے کی انٹرٹینمنٹ رپورٹر بھی تھیں، جنہیں مورگن فری مین نے اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ 6 ماہ کے حمل سے تھیں۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق مورگن فری مین نے اپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا تاہم اب مورگن فری مین کے وکیل نے سی این این کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ادارہ ایسی خبر شائع کرنے پر معزرت کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مورگن فری مین کے وکیل رابرٹ شارٹز نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے سی این این کو اداکار پر الزامات لگانے والی خواتین کی جانب سے الزامات کے انکار کی ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگ فراہم کردی۔مورگن فری مین کے وکیل کے مطابق انہوں نے نشریاتی ادارے کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں اسے بتایا گیا ہے کہ اداکار کے خلاف شائع کی گئی خبر بددیانتی، جھوٹ اور صحافتی اقدار کے خلاف ہے۔

ان کے مطابق سی این این کو لکھے گئے خط میں ادارے پر واضح کیا گیا ہے کہ جھوٹی خبر کے ذریعے مورگن فری مین کی ساکھ کو متاثر اور نقصان رسانے کی کوشش کی گئی۔80 سالہ اداکار کے وکیل نے کہا کہ مورگن فری مین کے خلاف خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شائع ہونے والی خبر جھوٹی ہے، اس لیے نشریاتی ادارہ خبر پر معزرت کرے۔

متعلقہ عنوان :