فاروق بندیال کی شمولیت، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پارٹی قیادت کے فیصلے کیخلاف بغاوت کردی

اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں، نا صرف فاروق بندیال کو پارٹی سے نکالا جائے، بلکہ پارٹی میں شامل کروانے کی کوشش کروانے والے رہنماوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے: رکن قومی اسمبلی

muhammad ali محمد علی جمعرات مئی 20:41

فاروق بندیال کی شمولیت، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) فاروق بندیال کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پارٹی قیادت کے فیصلے کیخلاف بغاوت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزم فاروق بندیال کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خاصا شور مچا ہے۔ اس حوالے سے اب رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بھی ردعمل دیا ہے۔

فاروق بندیال کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پارٹی قیادت کے فیصلے کیخلاف بغاوت کردی ہے۔ علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں، نا صرف فاروق بندیال کو پارٹی سے نکالا جائے، بلکہ پارٹی میں شامل کروانے کی کوشش کروانے والے رہنماوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں جہاں بڑے بڑے سیاسی ناموں کی شمولیت جاری ہے، وہیں ایک بدنام زمانہ سیاست دان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

شبنم زیادتی کیس میں ملوث فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ فاروق بندیال کا تعلق این اے 39 خوشاب سے ہے۔ فاروق بندیال ایک زمیندار ہیں جو شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک تھے۔ اداکارہ شبنم کیساتھ ہونے والی زیادتی کیس کے بعد عدالت نے 5 مرکزی ملزمان کو سزائے موت دی تھی۔ تاہم بعد ازاں اداکارہ شبنم نے دباو کے باعث ملزمان کو معاف کر دیا تھا اور پھر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں۔

اب اس کیس کے مرکزی ملزم فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس سے قبل فاروق بندیال مسلم لیگ ن کا حصہ تھے۔ فاروق بندیال نے جمعرات کے روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فاروق بندیال کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ کارکنوں کی جانب سے فاروق بندیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ جبکہ عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ فوری فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال باہر کریں۔