الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام بٹگرام میں بھی یتیم بچوں کا عالمی دن کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

جمعرات 31 مئی 2018 21:47

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام بٹگرام میں بھی یتیم بچوں کا عالمی دن منایا گیا۔ یتیم بچوں کا عالمی دن منانے کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس میں یتیم بچوں سمیت زندگی کے مختلف سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جنہوں نے مین بازار سے اباسین نیوز روم تک مارچ کیا اور یتیم بچوںکے حق میں نعرے بلند کئے۔

جمعرات کو یہاں ضلع بٹگرام میں الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر افضل شیرازی، اختر منیر اور دیگر ذمہ داران نے یتیم بچوں کے ہمراہ اباسین نیوز روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام کے اندر ہمارے پاس 30 یتیم بچے رجسٹرڈ ہیں جن کو ہم معیاری تعلیمی سہولیات سمیت ان کی بنیادی ضروریات پوری کر رہے ہیں، یتیم بچے معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کو حقارت کی نگاہ سے نہیں بلکہ شفقت اور محبت کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے، یہی وجہ ہے ہمارے دین اسلام میں بھی یتیم بچوں کے حقوق پر زور دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں یتیم بچوں کی بہت زیادہ حقوق حاصل ہیں، بین الاقوامی سطح پر یتیم بچوں کا دن منانے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ وہ لوگ جو یتیم بچوں کے حقوق سے بے خبر ہیں، کو آگاہی دی جا سکیں۔ افضل شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے یتیم بچوں میں راشن اور دیگر اشیاء تقسیم کریں گے، الخدمت فاونڈیشن کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف پہنچایا جا سکے، ہم ہر سیکٹر میں کام کرنا چاہتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، یتیم بچوں کا عالمی مستقبل میں بھی منائیں گے تاکہ یتیم بچوں کا احساس محرومی دور ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :