گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد بھی بڑھ گئی

جمعرات مئی 21:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد بھی بڑھ گئی، پانی کی آمد میں اضافہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں ایک فٹ تک اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں اضافہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ شروع ہو گیا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 65 ہزار 200 کیوسک ہو گئی ہے۔

ڈیم سے پانی کا اخراج میں اضافہ کر کے 60 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے، ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ سے پانی کی سطح ایک فٹ تک بلند ہو گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1387.68 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ ڈیلی رپورٹ کے مطابق تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے 668 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ چار پیداواری یونٹ بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :