جنرل منیجر پاور تربیلا ڈیم کی رہائش گاہ کے ساتھ ملحقہ پہاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 31 مئی 2018 21:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) جنرل منیجر پاور تربیلا ڈیم کی رہائش گاہ کے ساتھ ملحقہ پہاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 8 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، کالونیوں کو بجلی فراہم کرنے والے ہیوی ٹرانسفارمز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جنرل منیجر تربیلا بجلی گھر شیر افضل خان کے گھر کے سامنے پہاڑی پر اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس نے پوری پہاڑی کو اپنی لپٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی واٹر و پاور ونگ کی فائر بریگیڈ کی گاڑی و عملہ فوری طور پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن شروع کیا۔

تربیلا سیکورٹی بھی فوری طور پر پہنچ گئی جبکہ جنرل منیجر پاور ونگ شیر افضل خان، چیف انجینئر پاور آصف جان و دیگر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ تقریباً آٹھ گھٹنوں کی جد وجہد کے بعد آگ بجھانے والے عملہ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ عملہ کی بروقت آگ بجھانے سے بجلی کی لائنیں اور کالونیوں کو بجلی کی سپلائی کرنے والے ٹرانسفارمز کو کوئی نقصاں نہیں پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :