فاٹاکے اساتذہ کا فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین پشاور میں ماسٹر ٹرینر کورس کا انعقاد

جمعرات مئی 21:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین ، پشاور میں پہلی ارلی چائلڈ ایجوکیشن ماسٹر ٹرینر کورس کی تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی ۔ یہ کورس فاٹا کے مرد و خواتین اساتذہ پر مشتمل تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا ، اقبال ظفر جھگڑا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ائیر وائس مارشل سرفراز خان ، ائیر آفیسر کمانڈنگ نادرن ائیر کمانڈ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

مہمانِ خصوصی نے فاٹا کے 31 زیر تربیت مرد و خواتین اساتذہ میںاسنادتقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین کی خدمات کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ اس کالج کے اساتذہ تعلیمی شعبے میں بہترین ریسرچ کا حصہ بنیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فضائیہ تعلیمی میدان میں قومی تعمیر و تربیت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاک فضائیہ اور فاٹا سیکریٹریٹ کے درمیان ایک ایم او یو کے تحت فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین، فاٹا کے طلبا کو بلا معاوضہ تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا۔ موجودہ کورس ٹیچر ٹریننگ کی سیریز کا پہلا کورس ہے ۔