Live Updates

جو پارٹی اپنے کسی اہم فیصلے پر 24 گھنٹے کے لیئے قائم نہیں رہ سکتی اسے سیاست کرنے کا بھی حق نہیں ملنا چاہیئے، ڈاکٹر مہرین بھٹو

جمعرات 31 مئی 2018 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سندھ کی جنرل سیکریٹری و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے بعد پنجاب کے نگران وزیراعلی کا نام بھی واپس لینے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پارٹی اپنے کسی اہم فیصلے پر 24 گھنٹے کے لیئے بھی قائم نہیں رہ سکتی، اسے حکومت تو دور کی بات سیاست کرنے کا بھی حق نہیں ملنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ایم این اے ڈاکٹر مھرین بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی تمام سیاست جھوٹ و الزام تراشی پر قائم ہے اور جھوٹے کا حافظہ کمزور، جبکہ الزام تراشی کی عمر چھوٹی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلی کے ناموں کو واپس لینے سے تحریک انصاف کی بے اصولی و غیرذمیدارانہ رویہ بے نقاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کے لیئے اس طرح کے بے اصول، اقتدار کے بھوکے اور عوامی حمایت سے محروم لوگوں کو اپنی انگلی کے اشاروں پر نچانا آسان ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مھرین بھٹ نے خبردار کیا کہ پاکستان کی عوام چاہتی ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں اور اس ضمن میں مزید ایک دن کی تاخیر بھی قبول نہیں کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات