واٹربورڈ شہریوںکو پانی کی فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی بہترانداز میں فراہمی کیلئے دن رات مصروف عمل ہے ،خالد محمود شیخ

جمعرات 31 مئی 2018 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹربورڈ شہریوںکو پانی کی فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی بہترانداز میں فراہمی کیلئے دن رات مصروف عمل ہے ، شہر کے کھلے مین ہولوں کیلئے ہزاروں کی تعداد میں معیاری رنگ سلیب اور مین ہولز کور تیار کرلیئے گئے جن کی مختلف اضلاع کو ان کی ضرورت کے مطابق تقسیم جاری ہے ،رمضان المبارک کے آخری عشرہ تک شہر کے تمام ٹوٹے پھوٹے مین ہولوں کی مرمت اور ان پر رنگ سلیب و ڈھکن رکھنے کا کام مکمل کرلیا جائے ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد اسلم خان ،ڈی ایم ڈی پلاننگ سلیم احمد ، چیف انجینئر بلک و ڈبلیوٹی ایم غلام قادر عباس ، اور تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئر ،ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اسٹیٹ شعیب تغلق ، چیف سیکورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ محمد نواز گوندل اوردیگر موجودتھے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ واٹربورڈاپنی ایک ایک انچ اراضی کی حفاظت کرے گا ،انہوںنے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف جلد شہری ، ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سخت اقدامات کا آغاز کیا جائے گا ،اہم ڈی واٹربورڈ نے اس سلسلے میں تمام ضلعی سپرنٹنڈنگ انجئینرزسے قبضہ کی گی اراضی کی تفصیلات بھی طلب گی کی گئی ، ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ شدید گرم موسم کے باعث بعض علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کا کام رات کے اوقات میں بھی کیا جارہا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ہدایت کی کہ عید سے قبل دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی ، مین ہولوں کی مرمت اور لائنوں کی صفائی کا کام ہر صورت مکمل کرلیا جائے انہوںنے اس موقع پر اعلان کیا کہ واٹربورڈ کے کمپلینٹ سینٹر کو جدید خطور پر استوار کیا جارہا ہے ، سینٹر میں خودکار سسٹم کے ذریعہ شہریوں کی شکایات کا اندارج اور ان کا فوری خاتمہ جلد از جلد ممکن ہوگا،انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ کے دیگر شعبہ جات کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا اور ان میں تعمیری اصلاحات کی جائیںگی ، پانی کی فراہمی منصفانہ اور مسلسل بنانے کیلئے بھی انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں ،جن کے ثمرات کچھ ماہ بعد برآمد ہونے شروع کئے جائیں گے ۔