حب،درگاہ شا ہ نو رانی کے قریب سے حمزہ نامی شخص کی دو روز پرانی نعش برآمد

جمعرات 31 مئی 2018 21:49

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) درگاہ شا ہ نو رانی کے قریب ساندھ کے علاقے سے حمزہ نامی شخص کی دو روز پرانی نعش برآمد ،نعش کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس ایدھی ایمبولینس ساندھ پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق درگاہ شانورانی کے قریب ساندھ کے علاقے سے حمزہ نامی شخص کی دو روز پرانی نعش برآمد ہوئی جو کراچی کا رہائشی تھا ایدھی ذرائع کے مطابق یہ شخص درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے بعد پیر بھکر کی زیارت کرنے آرہاتھا مگر گرمی کی شدت سے اس شخص کی آدھے راستے میں ہی موت ہوگئی ،تحصیلدار اوتھل سردارذادہ نصیر احمد جاموٹ اور نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ کے مطابق ساندھ سے برآمد ہونے والی نعش کی شناخت حمزہ نامی شخص کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کراچی سے ہے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ساندھ میں ہی ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی و ایدھی رضاکاران نے غسل و کفن دیکر تدفین کردی ۔