Live Updates

انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگی ،جاویدہاشمی

جمعرات 31 مئی 2018 21:49

ملتان۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کی دوسری بارمدت پوری ہونے پر عوام کویوم تشکر منانا چاہیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ دھرنے کے وقت عمران خان پوری طرح آلہ کار بن چکے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں نظام کو بھی بچانا چاہتاتھا۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔پی ٹی آئی والوں نے خود وزیراعلی کانام دیا لیکن شاید پھر کوئی اشارہ آیا تو دستبردارہوگئے۔جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ بھٹو کی پھانسی پر زرداری اور یوسف رضاگیلانی کے والد نے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں لیکن آج یہی لوگ پارٹی کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی جہاں سے کہے گی اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ماضی میں بلوچستان اسمبلی توڑنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد عمران اور زرداری نے بھی اسمبلیاں توڑ دینی تھی.۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آئین کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے ۔عمران کی پارٹی سیاسی نہیں بلکہ ایک مافیا ہے۔اس نے اپنی کرتوتوں کی وجہ سے اقتدار کاراستہ روکا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی کتاب بھی آنے والی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات