ویزہ کیس میں گرفتار ملزم رہا کرنے کاحکم

جمعرات 31 مئی 2018 21:50

ملتان۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ نے ایف آئی اے کیس میں گرفتار ملزم کورہا کرنے کاحکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پولیس ایف آئی اے نے 9اپریل 2018ء کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں ڈیرہ غازی خا ن کے علی محمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیاتھا کہ اس کے بیٹے اور رشتہ دار کوسعودی عرب میں مستقل ویزہ دلانے کے عوض ملزم حافظ نور محمد نے 10لاکھ 50ہزار روپے ہتھیا لیے اور اب پاسپورٹ رقم واپس کرنے سے انکاری ہے۔عدالت نے ضمانتی مچلکوں پر گرفتار ملزم کو رہاکرنے کاحکم جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :