شاہ شمس دربار کے قریب سرچ آپریشن۔دومشکوک افرادگرفتار

جمعرات مئی 21:50

ملتان۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔۔پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ آپریشن تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے کچی آبادی نزد دربار شاہ شمس میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس دوران 136گھروں کی تلاشی اور 120افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔آپریشن سٹی پولیس آفیسر سرفراز فلکی کی ہدایت پر آپریشن ردالفساد کے تحت کیاگیا۔اس دوران ایک پسٹل بھی برآمد کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :