پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آخری ٹیسٹ میچ (کل) ہیڈ نگلے میں کھیلا جائے گا

جمعرات 31 مئی 2018 21:54

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آخری ٹیسٹ میچ (کل) ہیڈ نگلے میں کھیلا ..
لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ کو ہیڈ نگلے میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کو لارڈ ٹیسٹ جیتنے کی وجہ سے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے اگر پاکستان ٹیم یہ میچ جیت لیتی ہے یا برابر کرلیتی ہے تو سیریز کی فاتح قرار پاتی ہے جبکہ انگلینڈ کے پاس سیریز جیتنے کا کوئی موقع نہیں ۔وہ یہ میچ جیت کر سیریز برابر کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :