پی آئی اے طیارے کو جدہ ائیرپورٹ پر ہنگامی طور گراونڈ کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مئی 2018 20:56

پی آئی اے طیارے کو جدہ ائیرپورٹ پر ہنگامی طور گراونڈ کردیا گیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پی آئی اے طیارے کو جدہ ائیرپورٹ پر ہنگامی طور گراونڈ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے ایک مرتبہ پھر ملک کیلئے بدنامی کا باعث بن گئی ہے۔ پی آئی اے طیارے کو جدہ ائیرپورٹ پر ہنگامی طور گراونڈ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز کے طیارے کا فیول ٹینک لیک ہوگیا جس کے بعد جدہ ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے طیارے کو فوری گراونڈ کردیا۔ طیارہ گراونڈ کیے جانے کے بعد پی ائی اے کے عملے کو کراچی سے مرمت کا سامان جدہ لے کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ جدہ سے کراچی کی پرواز کیلئے مسافروں کو دوسرے طیارے سے بھیجا جائے گا۔