وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی ملک میں امن کی بحالی میں پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کی تعریف

جمعرات مئی 22:12

وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی ملک میں امن کی بحالی میں پاک فوج کی قربانیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے ملک میں امن کی بحالی میں پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کی تعریف کی ہے۔وہ جمعرات کو یہاں کمانڈ اینڈسٹاف کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے اورقومی ہم آہنگی کے ذریعے ہم کسی بھی چیلنج کو شکست دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مدت کے دوران پاکستان کی ترقی، درپیش چیلنجوں اور آگے بڑھنے کے راستے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔