راولپنڈی ،ْ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر قابو کرنے کے لئے ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ،ْ 8ملزمان کے خلاف مقدمات درج

جمعرات مئی 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)سارہ حیات کی خصوصی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر قابو کرنے کے لئے ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد جرمانے کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے اے ڈی سی جی سارہ حیات کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف روزانہ کاروائی کی جاتی ہے اور ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں اسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے 08افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی شہر و کینٹ کے علاوہ تحصیل مری اور ٹیکسلا میں بھی پرائس کنٹرول کے افسران و عملہ نے کاروائی کر کی01 لاکھ 12 ہزار09 سو روپے جرمانہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رمضان کے شروع میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے کافی شکایات تھیں مگر اب قیمتوں پر کافی کنٹرول ہے مگر اس کے باجود ماتحت افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اشیاء خورودونوش کو زائد قیمتوں اور غیر معیاری فروخت کرنے والے افراد کے خلاف بھرپورکارروائی کریں تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :