ْفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں بی ایڈ/ ایم فل/ پی ایچ ڈی کے داخلوں کا آغاز

جمعرات 31 مئی 2018 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں بی ایڈ/ ایم فل/ پی ایچ ڈی کے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ30 جولائی ، 2018ہوگی۔ این ٹی ایس کا جی اے ٹی ٹیسٹ داخلوں کے لئے قا بل قبول ہوگا۔ یونیورسٹی کسی قسم کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد نہیں کرے گی۔ مزیدمعلو ما ت کے لئے طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یونیورسٹی(www.fjwu.edu.pk) اور این ٹی ایس کی ویب سائٹ کاوزٹ کریں۔