خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں نگران وزیر اعلی کیلئے عمران خان بولی لگوا رہا ہے ،ْ خواجہ آصف

جمعرات مئی 22:13

خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں نگران وزیر اعلی کیلئے عمران خان بولی لگوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آ صف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں نگران وزیر اعلی کیلئے عمران خان بولی لگوا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں نگران وزیر اعلی کا کھیل کھیلا کا رہا ہے اس کیلئے عمران خان بولی لگوا ر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا اتفاق رائے ہو تا ہے پھر مکر جا تا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا خرچے زیادہ ہو گئے ہیں ۔ پارٹی،،الیکشن پیر خانہ عمران خان بیچار ہ اکیلا کیا کیا کرے۔